اہل بیت نیوز ایجسنی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر نئے عیسوی سال کے بعد تک کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو وہ ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنا چاہیں گے۔
تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ بات چیت اب بھی جاری ہے، لیکن اب تک اس کا کوئی ’’ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فریق ایسی صورتِ حال میں ہیں جس میں مذاکرات بھی جاری ہیں اور محدود حملے بھی ہو رہے ہیں، تاہم اس سے جنگ کا خاتمہ نہیں ہو رہا۔
امریکی صدر نے مذاکرات میں ایران کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی حکام پر ٹال مٹول کا الزام لگایا اور کہا: ’’وہ مسلسل باتیں کر رہے ہیں، لیکن اس وقت ایران کی جانب سے معاہدہ کرنے کی آمادگی کا کوئی اشارہ نظر نہیں آتا۔
ٹرمپ نے انٹرویو کے ایک اور حصے میں ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگر تہران نے اس ناکہ بندی کو توڑنے یا اسے چیلنج کرنے کی کوشش کی تو ’’امریکی افواج ایرانی جہازوں پر فائرنگ کریں گی۔
ٹرمپ نے اپنے ایک اور جنگ پسندانہ اور دھمکی آمیز بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ’’ایرانی تیل بردار جہاز امریکہ کی جانب سے عائد کردہ ناکہ بندی کو آزمانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا: وہ سب بھی ایرانی بحریہ کی طرح سمندر کی تہہ میں پہنچ جائیں گے۔
ٹرمپ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ معاہدے کے لیے ڈیڈ لائن مقرر کر چکے ہیں اور تہران کو فوجی کارروائی کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔
دوسری جانب، ایران کی وزارتِ خارجہ کے نائب برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریبآبادی نے گزشتہ روز ثالثوں کے ذریعے امریکہ کے ساتھ جاری بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سفارت کاری کا دروازہ اب بھی کھلا ہے اور قطری وفد کا حالیہ دورۂ تہران بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ ایران صرف اسی معاہدے کو قبول کرے گا جو اس کے قومی مفادات اور مطالبات پورے کرے، اور وہ ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ